پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکے لیے 20 رکنی جنوبی افریقا کا دستہ لاہورپہنچ گیا

محمد یوسف انجم  بدھ 3 فروری 2021

پاکستانی کھلاڑیوں بھی آج سے بائیو ببل کا حصہ بن جائیں گے: فوٹو: ایکسپریس

پاکستانی کھلاڑیوں بھی آج سے بائیو ببل کا حصہ بن جائیں گے: فوٹو: ایکسپریس

 لاہور: پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 20 رکنی جنوبی افریقا کا دستہ لاہورپہنچ گیا۔

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 20 رکنی جنوبی افریقا کا دستہ لاہورپہنچ گیا، جس میں کھلاڑیوں کے ساتھ کوچنگ اسٹاف بھی شامل ہے۔ مہمان ٹیم کمرشل فلائیٹ کے ذریعے علامہ اقبال ائرپورٹ پہنچی ہے۔

پی سی بی حکام نے مہمان کھلاڑیوں کا استقبال کیا، کھلاڑیوں کو سخت سکیورٹی میں مقامی ہوٹل لے جایا جائے گا جہاں ان کی کوویڈ ٹیسٹنگ کا مرحلہ مکمل ہوگا۔

جنوبی افریقہ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے جس ٹیم کا اعلان کیا تھا اس کے چھ ارکان پہلے سے  پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے لیے موجود ٹیم میں شامل ہیں، پاکستانی کھلاڑیوں بھی آج سے بائیو ببل کا حصہ بن جائیں گے، اعلان کردہ شیڈول کےمطابق دونوں ٹیمیں پانچ فروری سے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ  کریں گی۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی گیارہ فروری کو کھیلا جائے گا، دوسرا تیرہ اور تیسراچودہ فروری کو شیڈول ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔