کسانوں کے مسئلے پر حکومتی زبان بولنے پربالی ووڈ اداکار مشکل میں پھنس گئے

ویب ڈیسک  بدھ 3 فروری 2021
ہالی ووڈ پاپ اسٹار ریانہ نے بھارتی کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حق میں آواز بلند کی۔

ہالی ووڈ پاپ اسٹار ریانہ نے بھارتی کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حق میں آواز بلند کی۔

 ممبئی: بھارت میں کسانوں کے مسئلے پر حکومت کی ترجمانی کرکے خود بالی ووڈ اداکار مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔

بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج کے باعث دنیا بھر میں جمہوریت کے عالمی چمپئین بھارت کی جگ ہنسائی ہورہی ہے، پہلے اس حتجاج نے عالمی میڈیا میں اپنی جگہ بنائی اور اب غیر ملکی اداکار بھی کسانوں کے احتجاج پر تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی کسانوں کی حمایت میں بولنے پر فواد چوہدری گلوکارہ ریحانہ کے معترف

امریکی گلوکارہ ریانہ کی جانب سے کسانوں کے احتجاج پر ٹوئٹ نے پوری بھارتی حکومت کو تلمالا کر رکھ دیا جس کے بعد بھارتی وزارت خارجہ نے کسانوں کے احتجاج پر غیرملکی شخصیات کے تبصروں کو ملک توڑنے اور پراپگینڈا سے جوڑتے ہوئے بالی ووڈ اداکاروں کے ذریعے سوشل میڈیا پر پیسے دیکر مہم شروع کرائی لیکن خود بھارتی عوام نے اپنی ہی حکومت اور مہم میں حصہ لینے والے اداکاروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

https://twitter.com/akshaykumar/status/1356884526815842304

بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے ٹوئٹر پر کسانوں کے احتجاج سے متعلق وضاحتی بیان جاری کیا گیا جس میں #IndiaTogether #IndiaAgainstPropaganda کا ہیش ٹیگ استعمال کیا گیا جب کہ کچھ ہی دیر بعد متعدد بھارتی اداکاروں نے جن میں اکشے کمار، اجے دیوگن، کرن جوہر، ایکتا کپور اور سنل شیٹی شامل ہیں، اپنے ٹوئٹر ہینڈلر سے بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو ری ٹوئٹ کیا اور کہا کہ یہ ہمارے درمیان فاصلے پیدا کرنے کی سازش ہے۔

https://twitter.com/ajaydevgn/status/1356892548837502977

بھارتی اداکاروں کی جانب سے ایک ساتھ ٹوئٹ سامنے آنے کے بعد خود بھارتی عوام نے سوشل میڈیا پر اپنی ہی حکومت اور اداکاروں کا بھرکس نکالتے ہوئے شدید تنقید کا نشانا بنایا، بھارتی عوام نے کہا کہ حکومت سے پیسے لیکر یہ اداکار مہم چلانے کے لیے میدان میں آگئے اور انہیں اپنے اس رویہ پر شرم آنی چاہیے۔

بھارتی عوام نے اکشے کمار کو ہی غیر ملکی قرار دیتے ہوئے اس معاملے پر بولنے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کا معاملہ ہے اور اس میں کسی کینیڈین کو بولنے کا کوئی حق نہیں۔

اجے دیوگن کو ٹوئٹر صارف نے حکومت کا چمچہ کہتے ہوئے کہا کہ آرام سے بیٹھ کر ٹوئٹ کرنا بہت آسان ہے تاہم تم نہیں جانتے کہ کسانوں پر کیا گزر رہی ہے، غیر ملکی اداکار اس پر بات کررہے ہیں اور بالی ووڈ کو خاموش رہنے پر شرم آنی چاہیے۔

ایکتا کپور کو بھارتی عوام نے تنقید کا نشانا بناتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ کو پیسے مل گئے، ایک اور صارف نے کہا کہ جب کسانوں پر لاٹھی چارج ہورہا تھا تب بھارتی اداکار کہاں تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔