میٹرک بورڈ نویں جماعت کے امتحانی فارم آج جمع ہونگے

جامعہ کراچی کے ایوننگ پروگرام کیلیے داخلہ فارم آج بھی جمع کرائے جاسکتے ہیں


Staff Reporter January 04, 2014
جامعہ اردو کے ایم بی اے، فارمیسی،سائنس کے شعبوں کیلیے داخلہ ٹیسٹ کل ہونگے فوٹو : محمد ثاقب / ایکسپریس

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے مطابق نویں جماعت کے امتحانی فارم آج ہفتہ 4 جنوری کو اپنے شیڈول کے مطابق دفتری اوقات میں جمع ہونگے۔

٭ جامعہ کراچی کی داخلہ کمیٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق اوپن میرٹ اور انٹری ٹیسٹ کے شعبہ جات کی داخلہ فیس آج ہفتہ4 جنوری کو بھی جمع کرائی جاسکتی ہے جبکہ ایوننگ پروگرام کے لیے بھی داخلہ فارم آج ہفتہ4 جنوری کو بھی حاصل اورجمع کرائے جاسکتے ہیں ٭ جامعہ کراچی کے صدر شعبہ اسٹیٹکس پروفیسر ڈاکٹر مدثر الدین کے مطابق داخلہ فہرست میں کامیاب امیدوار پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ شماریات کی داخلہ فیس5 ہزار روپے بمعہ دستاویزات کے10 جنوری تک جمع کراسکتے ہیں۔



٭ اردو یونیورسٹی کی داخلہ کمیٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمود پٹھان کے مطابق جامعہ اردو کے بی بی اے، ایم بی اے، فارمیسی، کمپیوٹر سائنس اور سائنس کے تمام شعبوں کے لیے این ٹی ایس کے تحت داخلہ نیشنل ایپٹیوڈ ٹیسٹ 5جنوری کو صبح ساڑھے9 بجے ہوگا ٭ وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر وقارالحق کے مطابق بی ایڈ سال اول و دوئم کے سالانہ امتحانات کا آغاز منگل7جنوری سے ہوگا، امتحانی مرکز ایم ایس سی بلاک گلشن اقبال کیمپس میں بنایا گیا ہے، علاوہ ازیں بی کام سال دوم پرائیویٹ کراچی کے سالانہ امتحانات 2012 منعقدہ امتحانات ستمبر2013کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ، پروفیسر ڈاکٹر وقار کے مطابق بی اے سال دوم پرائیویٹ کراچی، اسلام آباد اور راولا کوٹ سالانہ امتحانات 2012 منعقدہ امتحانات ستمبر2013کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔