علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے پر اداکارہ عفت عمر دوبارہ طلب

عدالت کا میشا شفیع کے دیگر گواہوں کو پیش ہونے کا حکم


ویب ڈیسک February 06, 2021
عدالت کا میشا شفیع کے دیگر گواہوں کو پیش ہونے کا حکم

گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے پر سیشن کورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالت نے اداکارہ عفت عمر کو وکلاء کی جرح کے لیے دوبارہ طلب کرلیا اور میشا شفیع کے دیگر گواہوں کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ عفت عمر جرح کے لیے پیش نہیں ہوئی اور میشا شفیع کے وکیل نے کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کی جبکہ علی ظفر کے وکیل نے بھی کارروائی ملتوی کرنے کی مخالفت نہ کی۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر میشا شفیع ہتک عزت کیس؛ گواہ عفت عمر کی تخفظ کے لیے درخواست

عدالت نے میشا شفیع کے وکیل کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال رانجھا نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔