غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں معروف بھارتی اداکارہ گرفتار

ویب ڈیسک  پير 8 فروری 2021
بھارتی اداکارہ کو آج ممبئی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، پولیس۔ فوٹو : فائل

بھارتی اداکارہ کو آج ممبئی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، پولیس۔ فوٹو : فائل

 ممبئی: پولیس نے غیر اخلاقی مواد ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں مشہور بھارتی اداکارہ کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور ٹی وی اداکارہ گیہانا واسستھ کو ممبئی پولیس نے غیر خلاقی مواد ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا، پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اداکارہ گیہانا اور دیگر ماڈلز سمیت کچھ پروڈکشن ہاؤسز نے غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی ہیں لہذا تمام افراد کے خلاف غیر اخلاقی مواد سے متعلق تحقیقات جاری ہیں جب کہ اداکارہ کو ممبئی کی عدالت میں آج پیش کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق   ہندی،  تیلگو فلموں اور  متعدد اشتہارات میں کام کرنے والی اداکارہ گیہانا فحش مواد پر مشتمل تقریبا 87 ویڈیوز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔