- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
جان ابراہم کو بائیک پر سواری کی تصویرپڑ گئی بھاری !
ممبئی: بالی ووڈ ایکشن ہیرو جان ابراہم کو بغیر ہیلمٹ بائیک چلانے پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
جان ابراہم ان دنوں فلم ’ اٹیک‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس کی عکس بندی کے لئے دہلی میں موجود ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر بھی فلم کے حوالے سے جھلکیاں اپنے مداحوں سے شیئر کر رہے ہیں تاہم اسی دوران انہیں اپنی فلم کا ایک سین شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔
جان نے انسٹا گرام پر اپنی نئی آنے والی فلم ’ٓاٹیک‘ کے ایک سین کی شوٹنگ کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ خون میں لت پت زخمی حالت میں بغیر ہیلمٹ پہنے بائیک چلاتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں جان سے قبل سین کی عکس بندی کرنے والا شخص بھی نظر آرہا ہے جس نے باقاعدہ طور پر ہیلمٹ بھی پہن رکھا ہے۔
ویڈیو پر بہت سے مداحوں نے روائتی انداز اپناتے ہوئے جان کے ایکشن کی تعریف کی لیکن کچھ صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے ہیلمٹ نہ پہننے پر اداکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ آپ کو بائیک چلانے کے دوران ہیلمٹ ضرور پہننا چاہئے۔
ایک صارف نے تنبہہ کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے بچے آپ سے متاثر ہیں اس لئے آپ کو ہیلمٹ پہننا چاہئے تھا۔
ترال نامی صارف نے کہا کہ یہ سین بہت اچھا ہے لیکن ہیلمٹ کہاں ہے ؟۔ ہم سب آپ لوگوں کی تمام فلمیں ہی دیکھتے ہیں، یہاں بھارت میں بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جوکہ آپ لوگوں سے بہت متاثر ہیں یہاں تک کہ اُن کاموں کی پیروی بھی کرتے ہیں جوکہ فلموں میں دکھائی جاتی ہے۔ اس لئے حفاظتی تدابیر کی تشہیر تو آپ لوگوں کی پہلی ترجیح ہونی چاہئے اور میرا یہ مشورہ پوری انڈسٹری کے لئے ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔