- بلوچستان سے پنجاب کوئلہ لے جانے والے ٹرکوں پر فائرنگ، ایک ڈرائیور جاں بحق متعدد زخمی
- عدلیہ مخالف مہم، رؤف حسن اور شعیب شاہین کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر
- کراچی: رینجرز کا سی ٹی ڈی کے دفتر پر چھاپہ، دو اہلکار گرفتار
- کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے التوا سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ
- سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ جیل سے رہا
- خیبرپختونخوا حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 24 مئی کو پیش کرنے کا فیصلہ
- پاکستان کی ٹریول اینڈ ٹورزم کی عالمی رینکنگ میں 20 درجہ بہتری
- گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات مکمل، ملبہ فوڈ سیکیورٹی پر ڈال دیا گیا، چار افسران معطل
- نمی کا تناسب بڑھنے سے کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا
- علامہ راغب نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر
- بابراعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، یونس خان
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 10 پیسے مہنگا
- فیصل واؤڈا نے جسٹس اطہر من اللہ کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق جمع کرادی
- آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا
- وزیراعظم شہباز شریف آج ایرانی صدر کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے تہران جائیں گے
- اب کوئی بھی یوپی کی سڑکوں پر نماز پڑھنے کی ہمت نہیں کرتا؛ وزیراعلیٰ اترپردیش
- پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن ’قاتلانہ‘ حملے میں زخمی
- ایف بی آر کی ملی بھگت سے اربوں روپے ٹیکس چوری ہورہا ہے، خواجہ آصف
- نان فائلرز کی 3 ہزار 400 سے زائد سمز بلاک کی جا چکی ہیں، ایف بی آر
- ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا آغاز
پروٹیز سے ٹی 20 سیریز میں پاکستان فیورٹ قرار
کراچی: عبدالرزاق نے پروٹیز کیخلاف ٹی 20سیریز میں پاکستان کو فیورٹ قرار دیدیا۔
پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کے پروگرام ’’کرکٹ کارنر ود سلیم خالق‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہاکہ جنوبی افریقہ سے ہوم سیریز کیلیے کھلاڑیوں کو میرٹ پر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا، ہوم کنڈیشنز کا فائدہ بھی حاصل ہونے کی وجہ سے پاکستان فیورٹ ہے، میں پْرامید ہوں کہ ٹیسٹ کے بعد میزبان ٹیم مختصر فارمیٹ کی سیریز میں بھی سرخرو ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ محمد حفیظ اچھی فارم میں ہیں مگر ان کی ترجیح ٹی 10لیگ میں شرکت تھی، ان کو پروٹیز کیخلاف سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے تھا، حفیظ جس مقام پر ہیں ان کو ٹی 10لیگ پر پاکستان کو ترجیح دینا چاہیے تھی۔
ایک سوال پرسابق آل راؤنڈر نے کہا کہ حسن علی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلیے بے تاب تھے، بالآخر ان کو سخت محنت کا صلہ مل گیا،پیسر کی غیر معمولی کارکردگی کی بدولت پاکستان ٹیم نے پروٹیز کیخلاف کلین سوئپ کا مشن مکمل کیا۔
انھوں نے کہا کہ محمد عامر ایک انتہائی باصلاحیت بولر ہیں،ان میں وسیم اکرم کی جھلک نظر آتی تھی،اگر وہ تسلسل کے ساتھ کھیلتے اور پرفارم کرتے تو پاکستان کرکٹ کیلیے بہتر ہوتا،پیسر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہ صرف ان کے بلکہ ملک کا بھی نقصان ہے،ٹیسٹ کرکٹ پر ٹی 20کو ترجیح دینے والے کبھی عظیم کرکٹر نہیں بن سکتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔