مسکان جے سال کی بہترین گلوکارہ گولڈ میڈل سے نوازا گیا

کسی فنکار کیلیے اس کی صلاحیتوں کا اعتراف بڑے اعزاز کی بات ہوتی ہے، ایکسپریس سے گفتگو


Showbiz Reporter January 05, 2014
صوبائی وزیر نثار کھوڑو مسکان جے کو بہترین گلوکارہ کا سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

سندھ کے صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے گلوکارہ مسکان جے کو سال 2013ء میں بہترین پرفارمنس پر بہترین گلوکارہ کا سرٹیفیکٹ اور گولڈ میڈل دیا ہے، مسکان جے کو کراچی میں منعقدہ تقریب کے دوران اس اعزاز سے نوازا گیا۔

اس موقع پر مسکان نے اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس کو بہت سراہا گیا۔ ''ایکسپریس'' سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے مسکان جے کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے گزشتہ برس کی بہترین گلوکارہ قرار دیتے ہوئے گولڈ میڈل اور سرٹیفیکٹ سے نوازا گیا ہے۔

 photo 2_zps69ac03fc.jpg

صوبائی وزیرنثارکھوڑو کی جانب سے مجھے جب سال 2013ء کی بہترین گلوکارہ قراردینے پرگولڈ میڈل اورسرٹیفیکٹ ملا تو میری آنکھیں نم ہو گئی تھیں۔ یہ کسی بھی فنکار، گلوکار کے لیے اعزاز کی بات ہوتی ہے کہ اس کی صلاحیتوں کا اعتراف اچھے انداز سے کیا جائے، یہ میری زندگی کے یادگار لمحات میں سے ایک ہے لیکن یہ تو ابھی شروعات ہے، مستقبل میں مزید کامیابیوں کے ساتھ اعزازات حاصل کرنا میرا اصل مقصد ہے، جس کے لیے بھرپور محنت سے کام کرتی رہوں گی، ان کا کہنا تھا کہ مجھے سفارش نہیں اپنے کام پر بھروسہ ہے۔

مقبول خبریں