کراچی میں گھوڑے پر سوار ملزم کی ہوائی فائرنگ ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم گرفتار

مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کی


Staff Reporter February 15, 2021
مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کی (فوٹو : ایکسپریس)

اورنگی ٹاؤن پولیس نے گھوڑے پر سوار ہو کر سرعام اسلحہ کی نمائش کرنے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کی۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ویسٹ سہائے عزیز کے مطابق 13 فروری کو اورنگی ٹاؤن کے علاقے قذافی چوک سیکٹر اے ون میں سرعام اسلحہ کی نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم عابد علی کو پولیس نے گرفتار کر کے اسلحہ اور گھوڑے کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔

انھوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج میں ملزم گھوڑے کے ساتھ اسلحہ لہراتے ہوئے دکھائی دیا۔ اورنگی ٹاؤن پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا۔

مقبول خبریں