پاکستان سپر لیگ 6 کا رنگا رنگ میلہ سج گیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 فروری 2021
افتتاحی تقریب میں ملکی اورغیرملکی فنکاروں نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا . فوٹو : سوشل میڈیا

افتتاحی تقریب میں ملکی اورغیرملکی فنکاروں نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا . فوٹو : سوشل میڈیا

 کراچی: پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا رنگا رنگ میلہ سج گیا۔

پاکستان سپر لیگ 2021 کے چھٹے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوئی جس کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا، کورونا کی وجہ سے روایتی افتتاحی تقریب کی جگہ ریکارڈنگ نشر کی گئی جس میں معروف گلوکار عاطف اسلم، حمیمہ ملک، عمران خان، نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور ینگ اسٹنرز سمیت غیرملکی فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا، پروگرام کا کچھ حصہ ترکی میں ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ تقریب دکھانے کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی  احسان مانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شائقین سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل ہے جب کہ پاکستان سپر لیگ میں شریک تمام فرنچائز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پی ایس ایل 6؛ کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ 2021 22 مارچ تک جاری رہے گی جس میں 34 میچز کھیلے جائیں گے، لیگ کا پہلا مرحلہ 7 مارچ تک کراچی  جب کہ دوسرا مرحلہ 10 مارچ سے لاہور میں شروع ہوگا جب کہ کا ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا جس میں کراچی نے کوئٹہ کو شکست دیدی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔