کپل شرما نے تصاویر کھینچنے پر فوٹو گرافرز کو گالی دے دی

ویب ڈیسک  پير 22 فروری 2021
کپل شرما کو ائیر پورٹ سے وہیل چئیر پر بٹھاکر لے جانے کی ویڈیو بھی وائرل۔ فوٹو : فائل

کپل شرما کو ائیر پورٹ سے وہیل چئیر پر بٹھاکر لے جانے کی ویڈیو بھی وائرل۔ فوٹو : فائل

 ممبئی: بھارتی اداکار کپل شرما تصاویر کھینچنے پر فوٹوگرافرز پر برس پڑے اور گالی دیدی۔

بھارتی کامیڈین کپل شرما کی سوشل میڈیا پر وہیل چئیر پر بیٹھی تصویر اور ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے تاہم ابھی تک خود کپل یا ان کے کسی دوست نے اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔ بھارتی میڈیا میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ کامیڈین نے اپنے آپ کو زخمی کرلیا ہے تاہم ایسا کیوں ہوا اس سے متعلق بھی ابھی تک کچھ نہیں پتہ چل سکا۔

کامیڈین کی وہیل چئیر پر ویڈیو نے جہاں سب کو پریشان کردیا ہے وہیں خود اداکار بھی اس وقت خبروں کی زینت بن گئے جب ائیرپورٹ سے واپسی پر فوٹوگرافرز نے وہیل چئیر پر جاتے کپل کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپل شرما کو ایک شخص ائیرپورٹ سے وہیل چئیر پر بٹھا کر لے جارہا ہے، اسی دوران جب فوٹوگرافرز نے ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو کپل آپے سے باہر ہوگئے اور فوٹوگرافرز کو گالی دیتے ہوئے کہا کہ ہٹو یہاں سے جس پر وہاں موجود فوٹوگرافر نے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالی جس میں ان کا کہنا تھا کہ کپل آپ ہمیں گالیاں دیں لیکن ہم آپ کی صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔