شمالی وزیرستان میں این جی او کی گاڑی پر فائرنگ، 4 خواتین جاں بحق

نمائندہ ایکسپریس  منگل 23 فروری 2021
موٹر سائیکل سوار افرا د نے فائرنگ کی، ڈرائیور زخمی، ملزمان کی تلاش جاری، پولیس
 (فوٹو : فائل)

موٹر سائیکل سوار افرا د نے فائرنگ کی، ڈرائیور زخمی، ملزمان کی تلاش جاری، پولیس (فوٹو : فائل)

میرانشاہ: شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی مقامی این جی او کی گاڑی پر فائرنگ سے 4 خواتین ورکرز جاں بحق جبکہ ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

مقامی پولیس کے مطابق میرعلی کے علاقے ایپی گاؤں میں پیر کو صبح 9:30 بجے کے قریب ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم کے ساتھ کام کرنے والی 4 خواتین کو مسلح نقاب پوشوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ خواتین بچیوں کو سلائی کڑھائی کا کام سکھانے کیلیے بنوں سے ایپی اور ملحقہ علاقے میں آرہی تھی۔

عینی شاہد کے مطابق مذکورہ خواتین ایک گاڑی میں آرہی تھیں، موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد نے ان پر فائرنگ کردی جب کہ چاروں خواتین موقع پر دم توڑ گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔