پشاور:
رمداس بازار میں کپڑوں کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے ملحقہ دکان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں دونوں دکانوں کو نقصان پہنچا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی دو فائر ویکلز اور ایک ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ فائر فائٹرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت سے آگ پر قابو پالیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ بجھانے کے بعد متاثرہ مقام پر کولنگ کا عمل جاری ہے۔