سڈنی میں بھی ناکام کیون پیٹرسن کے مستقبل پر چہ مگوئیاں پھر شروع ہوگئیں

سڈنی میں پیٹرسن کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا تھا کہ شاید وہ اپنے کیریئر کاآخری ٹیسٹ کھیل رہے ہیں، ایڈ کووان


Sports Desk January 06, 2014
سڈنی میں پیٹرسن کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا تھا کہ شاید وہ اپنے کیریئر کاآخری ٹیسٹ کھیل رہے ہیں، ایڈ کووان فوٹو: فائل

KARACHI: آسٹریلیا کیخلاف ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ میں بھونڈے انداز میں وکٹ گنوانے والی انگلش اسٹار کیون پیٹرسن کے مستقبل پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔

سابق آسٹریلوی اوپنر ایڈ کووان کا کہنا ہے کہ مجھے سڈنی میں پیٹرسن کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا تھا کہ شاید وہ اپنے کیریئر کاآخری ٹیسٹ کھیل رہے ہیں، ان کے ریٹائر ہوجانے پر مجھے کوئی حیرت نہیں ہوگی، کیون پیٹرسن کے مستقبل کا مسئلہ نیا نہیں ہے، ماضی میں سابق انگلش کپتان اینڈریو فلنٹوف بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کرچکے ہیں۔ فلنٹوف کا کہنا تھا کہ پے درپے ایشز سیریز کے بعد کیون پیٹرسن کی جانب سے انٹرنیشنل کیریئر کو خیرباد کہے جانے کا فیصلہ میرے لیے قطعی حیران کن نہیں ہوگا، وہ آئی پی ایل سمیت دنیا بھر کی ٹی 20 لیگز میں شرکت سے ملین ڈالرز کمانا چاہیں گے۔