- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
ناسا نے مریخ کی تازہ ترین ویڈیو، تصاویر اور آوازیں جاری کردیں
ہیوسٹن، ٹیکساس: امریکی خلائی تحقیقی ادارے ’’ناسا‘‘ نے 19 فروری کو مریخ پر اُترنے والے اپنے کھوجی ’’مارس پریزروینس روور‘‘ کی ویڈیو کے علاوہ مریخ کا وسیع منظر نامہ (پینوراما) اور وہ ’’مریخی آوازیں‘‘ آن لائن جاری کردی ہیں جو اس کھوجی کے آلات نے وہاں سے ریکارڈ کی ہیں۔
ویڈیو میں ’’پریزروینس‘‘ کو کئی کلومیٹر اونچائی سے مریخی سطح پر اُترتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ منظر واقعتاً ایسا ہے کہ جسے دیکھ کر آپ کو اپنے دل کی دھڑکنیں رکتی ہوئی محسوس ہوں گی۔
مریخ کا وسیع منظر نامہ یعنی ’’پینوراما‘‘ کئی تصویروں کو جوڑ کر بنایا گیا ہے۔ یہ دراصل پریزروینس روور کے گرد ایک دائرے کی شکل میں پھیلا ہوا منظر ہے جس کی تمام تصویریں اس کھوجی پر نصب طاقتور کیمرے نے 360 درجے کے زاویئے تک گردش کرکے کھینچی ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیے: ناسا کا خلائی جہاز کامیابی سے مریخی سطح پر اتر گیا
یہ بات دلچسپی سے پڑھی جائے گی کہ ’’مارس پینوراما‘‘ (مریخ کا وسیع منظر نامہ) آج ناسا کی روایات میں شامل ہوچکا ہے۔ اسی طرح کا پہلا ’’مارس پینوراما‘‘ 1997 میں ’’پاتھ فائنڈر‘‘ مشن کے مریخ پر اُترنے کے بعد، اس کے کیمرے سے کھینچی گئی تصویروں کو یکجا کرکے بنایا گیا تھا۔
پریزروینس مارس پینوراما کچھ ایسا ہے:
البتہ، اس بار پینوراما کی ایک پوری ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے:
ان کے ساتھ ساتھ ناسا کی جانب سے ’’ساؤنڈ کلاؤڈ‘‘ پر وہ تازہ ترین آوازیں بھی جاری کی گئی ہیں جو پریزروینس کے مائیکروفونز نے مریخ سے ’’سنی‘‘ اور ریکارڈ کی ہیں۔ امید ہے کہ آنے والے دنوں میں یہاں بھی ہمیں مریخ کی اور آوازیں سننے کو ملیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔