9 سالہ عمران کے قاتلوں کو عبرتناک سزا دی جائےاہلخانہ کا مطالبہ

ملزمان نے بچے کو ہوس کا نشانہ بنایا،لاش انڈس پلازہ کچرا کنڈی میں پھینک دی


Staff Reporter January 06, 2014
عمران کی یادگار تصویر۔ فوٹو: فائل

سہراب گوٹھ کے علاقے میں ہوس کا نشانہ بنا نے کے بعد تشدد کر کے قتل کیے جانیوالے نوعمر لڑکے کے اہلخانہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے لخت جگر کے قتل میں ملوث درندہ صفت ملزمان کا سراغ لگا کر انھیں سخت سزا دی جائے۔

رواں ماہ جمعہ کو سہراب گوٹھ الاآصف اسکوائر کے رہائشی9 سالہ عمران ولد شیر احمد کو نامعلوم مسلح ملزمان نے گھر کے قریب سے اغوا کر لیا تھا، ملزمان نے بچے کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد سر پر پے در پے ضرب لگا کر قتل کردیا تھا اور لاش سپر ہائی وے انڈس پلازہ کچرا کنڈی میں پھینک دی تھی۔

 photo 7_zpsa6b2b58a.jpg

مقتول کے اہلخانہ نے بتایا کہ مقتول عمران 7 بھائیوں اور بہنوں میں چوتھے نمبر پر تھا، ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں، مقتول کے والد قصاب کا کام کرتے ہیں، جمعہ کو رات9 بجے ملزمان نے اس وقت ان کے لخت جگر کو اغوا کیا جب علاقے میں اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی تھی، مقتول کے اہلخانہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے بیٹے کے قتل میں ملوث درندہ صفت ملزمان کو سزا دی جائے۔