شعیب اختر سے مشابہہ خاتون ٹک ٹاک اسٹار کے سوشل میڈیا پر چرچے

ویب ڈیسک  بدھ 24 فروری 2021
وینیتا یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی ہیں جنہیں بے حد پسند کیا جاتا ہے فوٹوانٹرنیٹ

وینیتا یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی ہیں جنہیں بے حد پسند کیا جاتا ہے فوٹوانٹرنیٹ

سابق کرکٹر شعیب اختر سے بے انتہا مشابہت رکھنے والی بھارتی نژاد خاتون ٹک ٹاک اسٹار نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا۔

وینیتا کھلنانی بھارتی نژاد امریکن یوٹیوبر اور ٹک ٹاک اسٹار ہیں اور 2018 میں مس انڈیا نارتھ امریکا کا خطاب بھی جیت چکی ہیں۔ وینیتا یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی ہیں جنہیں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

کچھ عرصہ پہلے وینیتا نے ایک مزاحیہ کانٹینٹ پر مبنی ویڈیو ’’دیسی پیرنٹس‘‘ سوشل میڈیا پر ڈالی تھی۔ وینیتا کی یہ ویڈیو پاکستانی سوشل میڈیا پر بھی بے حد وائرل ہوئی تھی۔

اور اسی وقت سے لوگوں نے وینیتا کی کرکٹر شعیب اختر سے مشابہت کو نوٹس کرنا شروع کردیا۔ یہاں تک کہ بہت سے لوگوں نے تو ان دونوں کو جڑواں بہن بھائی تک قرار دے دیا۔

شعیب اختر سے مشابہت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وینیتا تک بھی پہنچیں اور انہوں نے انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں واقعی وینیتا اور شعیب اختر کی شکلوں میں بہت زیادہ مشابہت نظر آرہی ہے۔ ان تصاویر کے ساتھ وینیتا نے کیپشن لکھا ’’سب لوگ کہہ رہے ہیں میری شکل اس شخص (شعیب اختر) کے ساتھ ملتی ہے؟ آپ کا کیا خیال ہے؟

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔