- ڈی آئی خان میں گاڑی پر فائرنگ، چار کسٹم اہلکار اور ایک بچی جاں بحق
- سینیٹر مشاہد حسین نے افریقا کے حوالے سے پاکستان کے پہلے تھنک ٹینک کا افتتاح کردیا
- گوگل نے اسرائیل کو ٹیکنالوجی دینے کیخلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو نکال دیا
- آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں، عمران خان
- ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
- سعودی سرمایہ کاری میں کوئی لاپرواہی قبول نہیں، وزیراعظم
- ایران کے صدر کا دورہ پاکستان پہلے سے طے شدہ تھا، اسحاق ڈار
- کروڑوں روپے کی اووربلنگ کی جا رہی ہے، وزیر توانائی
- کراچی؛ نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 7بچوں کا باپ جاں بحق
- پاک بھارت ٹیسٹ سیریز؛ روہت شرما نے دلچسپی ظاہر کردی
- وزیرخزانہ کی امریکی حکام سے ملاقات، نجکاری سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال
- ٹیکس تنازعات کے سبب وفاقی حکومت کے کئی ہزار ارب روپے پھنس گئے
- دبئی میں بارشیں؛ قومی کرکٹرز بھی ائیرپورٹ پر محصور ہوکر رہ گئے
- فیض آباد دھرنا معاہدہ پہلے ہوا وزیراعظم خاقان عباسی کو بعد میں دکھایا گیا، احسن اقبال
- کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسافر بس کو حادثہ، دو افراد جاں بحق اور 21 زخمی
- راولپنڈی؛ نازیبا و فحش حرکات کرکے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
- کیویز کیخلاف سیریز سے قبل اعظم خان کو انجری نے گھیر لیا
- بجلی صارفین پرمزید بوجھ ڈالنے کی تیاری،قیمت میں 2 روپے94 پیسے اضافے کی درخواست
- اسرائیل کی رفح پر بمباری میں 5 بچوں سمیت11 افراد شہید؛ متعدد زخمی
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
کراچی: پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی، اسلام آباد نے کراچی کنگز کے 197 رنز کا ہدف 19.1 اوور میں حاصل کرلیا۔
A match wining cameo from @IftiAhmed221 tonight!#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #KKvIU pic.twitter.com/aBhPDw4an2
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 24, 2021
کراچی کنگز کے ہدف کے تعاقب اسلام آباد کے اوپنرز اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے، اوپنر فل سالٹ صفر پر پویلین لوٹ گئے جب کہ الیکس ہیلز نے 46 رنز بنائے اور آؤٹ ہوئے، کپتان شاداب بھی صفر پر پویلین لوٹ گئے جب کہ فہیم اشرف صرف 25 رنز ہی بناسکے۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1364632481006301191
82 پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد افتخار احمد اور حسین طلعت نے اسکور کو آگے بڑھایا اور پانچویں وکٹ کے لیے 94 رنز کی شراکت قائم کی، افتخار احمد نے 49 اور حسین طلعت نے جارحانہ 42 رنز کی اننگز کھیلی تاہم حسین طلعت ایل بی ڈبلیو ہوگئے جس کے بعد آصف علی نے صرف 9 گیندوں پر 21 رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی جس کی بدولت اسلام آباد کی ٹیم نے 197 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 19.1 اوور میں حاصل کرلیا۔
A record breaking opening stand took @KarachiKingsARY to the highest score in #HBLPSL6. Can @IsbUnited chase it down?
#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #KKvIU pic.twitter.com/U9wTpcBwN8
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 24, 2021
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کراچی کی جانب سے اننگز کا آغاز شرجیل خان اور بابر اعظم نے کیا۔ دونوں اوپنرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور پی ایس ایل کے تمام ایڈیشن میں 176 رنز کی اوپننگ شراکت کا ریکارڈ بناڈالا جس کے بعد بابر اعظم 62 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ اگلی ہی گیند پر شرجیل خان بھی 106 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔
A match made in heaven.
Babar and Sharjeel.#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #KKvIU pic.twitter.com/eQbcAaQpE4
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 24, 2021
بابراعظم اور شرجیل خان کی بیٹنگ کے سامنے اسلام آباد کے بولرز بے بس نظر آئے، دونوں کھلاڑیوں نے گراؤنڈ کے چاروں طرف دلکش شارٹس کھیلے جس کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں کراچی کنگز کی ٹیم 3 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔