جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 26 فروری 2021
انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر نورستان عرف حسن بابا  ماسٹر ٹرینر اور بارودی سرنگوں کا ماہر تھا، آئی ایس پی آر۔ فوٹو:فائل

انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر نورستان عرف حسن بابا ماسٹر ٹرینر اور بارودی سرنگوں کا ماہر تھا، آئی ایس پی آر۔ فوٹو:فائل

جنوبی وزیر ستان: سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کی فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈرنورستان عرف حسن بابا مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر جنوبی وزیرستان میں طیارزہ کے علاقے شرونگی میں بڑی کارروائی کی، جس کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر نورستان عرف حسن بابا مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر نورستان عرف حسن بابا انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر، ماسٹر ٹرینر اور بارودی سرنگوں کا ماہر تھا، اور 2007 سے اب تک فورسز کے 50 سے زائد جوانوں  کو شہید کرنے میں ملوث رہا۔

دہشت گرد نورستان وزیرستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیوں کاماسٹر مائنڈ تھا، دہشت گرد کمانڈر نورستان2007ء میں بیت اللہ محسود گروپ میں شامل ہوا، وہ مارشل آرٹس کا ماہر تھا، اور  اس نے شوال، خسیرا، شکئی اور وانا میں سیکیورٹی فورسز پر کئی حملے کئے، جس میں 50  سے زائد سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔