- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
’’سندھ میں کتوں کا راج ہے‘‘ کہو تو پیپلز پارٹی کو بہت تکلیف ہوتی ہے، خرم شیر زمان
کراچی: پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ جب ہم کہتے ہیں کہ سندھ میں کتوں کا راج ہے تو پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو بہت تکلیف ہوتی ہے۔
انصاف ہاؤس سے جاری بیان میں خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے اسمبلی ہی ایک پلیٹ فارم ہے، ہم یہاں مسائل نہیں اٹھائیں تو کہاں جائیں؟ ہمیں سندھ کے عوام نے اسی لیے منتخب کیا ہے کہ ہم ایوان میں ان کے مسائل پر آواز اٹھائیں لیکن اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے اراکین اپوزیشن اراکین کو مارنے کے لیے کھڑے ہو گئے تھے اس لیے کہ انہیں تکلیف ہوتی ہے جب کوئی ان کی کرپشن سے پردہ اٹھاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں رواں سال کتوں کے کاٹنے کے 1200 سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں، جامشورو میں ڈھائی سال کی بچی کی کتوں کے کاٹنے کی وجہ سے جاں بحق ہوچکی ہے، سندھ حکومت نے کتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے کروڑوں روپے سندھ کے خزانے سے لوٹے، جب کبھی ان کی کرپشن اور نااہلی پر آواز اٹھائی جاتی ہے تو سندھ حکومت بدمعاشی پر اتر آتی ہے۔
یہ پڑھیں : سندھ اسمبلی میں ہنگامہ، پی پی اور پی ٹی آئی ارکان کے درمیان ہاتھا پائی
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں کتوں کا راج ختم کرنا بہت ضروری ہے، سگ گزیدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے سندھ کے عوام کو خوف میں مبتلا کیا ہوا ہے، سندھ حکومت سگ گزیدگی کے خلاف مختص کردہ کروڑوں روپے کا حساب دے، ہم جاننا چاہتے ہیں کہ کتوں کے علاج پر خرچ ہونے والے کروڑوں روپے آخر کہاں گئے؟ پیپلز پارٹی دھونس دھمکیوں سے ہمیں ڈرا نہیں سکتی، ہم سندھ کے عوام کے مسائل اسمبلی سمیت ہر فورم پر اٹھاتے رہیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔