جے یوآئی کا پختونخوا حکومت کیخلاف 26 جنوری کو احتجاج کا اعلان

پارٹی اجلاس،بلدیاتی الیکشن میںضلعی تنظیموں کو ایڈجسٹمنٹ کااختیاردینے کافیصلہ


Numainda Express January 06, 2014
اقتدارسے دوررکھاجا سکتاہے،عوامی حمایت سے محروم نہیں،مولانافضل الرحمن۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام خیبر پختونخوا نے صوبائی حکومت کی7ماہ کی کارکردگی کیخلاف 26 جنوری کو احتجاج کا اعلان کردیا۔

پشاور میں بھر پور مظاہرہ کرنے کیلیے حکمت عملی طے کرتے ہوئے کمیٹیاںتشکیل دیدی گئیں، جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کی صوبائی مجلس عاملہ، شوریٰ، ضلعی امراء ونظماء اور ارکان قومی،صوبائی اسمبلی وسینٹ کا اجلاس مولانا عطاء الرحمن کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں صوبہ بھر اور قبائلی ایجنسیوں کے امراء ونظما، اراکین شوریٰ کے علاوہ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان، مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری و دیگر نے شرکت کی۔

 photo 17_zpsc17b17ec.jpg

اجلاس میں صوبہ میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال، آئندہ بلدیاتی انتخابات، 26جنوری کے احتجاجی پروگرام اور دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطہ کے بارے میں غور کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ جے یو آئی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی۔