جسے آنکھ بند کرکے الیکشن جیتنا تھا وہ حکومت پریشان ہے بلاول بھٹو

حکومت کے اپنے ارکان ان سے اتنے ہی ناراض ہیں جتنے عوام ان سے خفا ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک March 03, 2021
حکومت کے اپنے ارکان ان سے اتنے ہی ناراض ہیں جتنے عوام ان سے خفا ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی(فوٹو، فائل)

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جنہیں آنکھ بند کر کے الیکشن جیتنا چاہیے تھا وہ حکومت پریشان ہے، وہ ہار رہے ہیں ان کی حکومت جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیررسمی بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم ایک ووٹ بھی جو زیادہ لیتے ہیں وہ بھی بونس ہو گا، کٹھ پتلی حکومت کو ملک بھر میں ایکسپوز کر دیا ہے، ہم نے دکھا دیا ان کے اپنے ارکان حکومت سے خوفزدہ ہیں، ہم مل کر انہیں یہاں سے نکالیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارے امیدوار کو نا اہل کرانے کی کوشش کی گئی، پی ڈی ایم عوام کے ساتھ ہیں، ہم حکومت کے ساتھ نہیں، ان کے اپنے ارکان اتنے ہی ناراض ہیں جتنے عوام ان سے خفا ہیں، جنہیں آنکھ بند کر کے الیکشن جیتنا چاہیے تھا وہ حکومت پریشان ہے، وہ ہار رہے ہیں انکی حکومت جا رہی ہے۔