بھارتیوں کے سخت ردعمل نے ڈیل سٹین کو معذرت پر مجبور کردیا

 بدھ 3 مارچ 2021
اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت چاہتا ہوں، ڈیل اسٹین

اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت چاہتا ہوں، ڈیل اسٹین

بھارتیوں کے سخت ردعمل نے ڈیل سٹین کو معذرت پر مجبور کر دیا۔

پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقی پیسر نے “کرکٹ پاکستان”کو انٹرویو میں کہا تھا کہ آئی پی ایل میں پیسے کی بات زیادہ ہوتی ہے  جب کہ کرکٹ کو نظر انداز کیا جاتا ہے لیکن اس کے مقابلے میں پی ایس ایل میں کرکٹ کو اہمیت دی جاتی ہے۔

ڈیل سٹین کی یہ بات دنیا کی کئی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پر طوفان کی طرح پھیلی، بھارتی صارفین تو خاصے آگ بگولا نظر آئے،اس پر ڈیل سٹین وضاحتیں پیش کرنے پر مجبور ہوگئے۔

سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے اور دیگر کرکٹرز کے کیریئرز میں آئی پی ایل کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، میرے الفاظ کا مقصد لیگ کی قدر گھٹانا، بے توقیری کرنا یا دیگر لیگز سے موازنہ کرنا نہیں تھا، سوشل میڈیا پر اکثر ایسا ہوجاتا ہے، اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت چاہتا ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔