میکسویل کے زوردار چھکے سے کرسی ٹوٹ گئی، چیریٹی کیلیے نیلام ہوگی

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 4 مارچ 2021
اس کرسی پر میکسویل نے دستخط بھی کردیے ہیں، حاصل شدہ رقم خواتین کے فلاحی ادارے کو دی جائے گی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اس کرسی پر میکسویل نے دستخط بھی کردیے ہیں، حاصل شدہ رقم خواتین کے فلاحی ادارے کو دی جائے گی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ویلنگٹن:  آسٹریلوی اسٹار گلین میکسویل کے زوردار چھکے پر ٹوٹنے والی کرسی نیلام ہوگی۔

میکسویل نے 31 بالز پر 71رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی میں 5 چھکے شامل رہے، اسٹیڈیم خالی ہونے کی وجہ سے گیند سیٹ پر زور سے لگی اور وہ ٹوٹ گئی، وینیو کے سربراہ شین ہارمون نے چیریٹی کیلیے اس سے فائدہ اٹھانے کا سوچا ہے۔

اس کرسی پر میکسویل نے دستخط بھی کردیے ہیں، حاصل شدہ رقم خواتین کے فلاحی ادارے کو دی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔