فلوجہ میں فوجی کارروائی کا حکم شہری القاعدہ جنگجوؤں کو باہر نکال دیں مالکی

فوج گھروں پربمباری سے گریزکرے،نوری المالکی،شدت پسندوں نے شام سے اسلحہ اسمگل کیا ہے، مشیر وزیراعظم سعد المطلبی


News Agencies/AFP January 07, 2014
فلوجہ کے رہائشیوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر وہ فوج کے حملوں سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں توحکومت سے تعاون کریں۔فوٹو:فائل

عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے فلوجہ کے رہائشیوں کو خبردارکیاکہ وہ سرکاری فوج کے حملے سے بچنے کیلیے اپنے علاقے میں مقیم القاعدہ کے جنگجوئوں کو وہاں سے نکال دیں۔

نوری المالکی نے ٹی وی پرخطاب میں کہا کہ وہ فلوجہ کے رہائشیوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر وہ فوج کے حملوں سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں توحکومت سے تعاون کریں اور علاقے میں مقیم عسکریت پسندوں کوعلاقے سے نکال باہرکریں۔ انھوں نے عراقی فورسزکوہدایت کی کہ وہ فلوجہ میں گھروں پربمباری نہ کرے۔ عراق کے قومی سلامتی کے سابق مشیرموافق الرباعی نے بتایا کہ تمام ملک کو القاعدہ سے تعلق رکھنے والے جنگجوئوںسے بچانا ناممکن ہے۔



وزیراعظم کے مشیر سعد المطلبی نے بتایا کہ جنگجوئوں نے شام سے اسلحہ اسمگل کیا ہے۔ دریں اثنا عراقی صوبہ انبار میں سیکیورٹی فورسز اورالقاعدہ جنگجوئوں کے درمیان جھڑپوں میں 22 فوجی اور12جنگجوہلاک ہوگئے،فورسزنے جنگجوئوں کے ٹھکانوں پرفضائی حملے کیے، القاعدہ کے جنگجوئوں نے صوبہ انبار کے شہرفلوجہ پرمکمل جبکہ رمادی کے کچھ حصوں پر پچھلے چند دنوں سے قبضہ کیا ہوا ہے جسے چھڑانے کے لیے عراقی سیکیورٹی فورسزحملے کی تیاری کررہی ہیں۔

مقبول خبریں