جاوید آفریدی کی جانب سے عشائیہ؛ سیمی  نے باربی کیو بناکر پارٹی کو یادگار بنا دیا

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 7 مارچ 2021
ڈیرن سیمی، ہاشم آملہ اور کھلاڑیوں کو روایتی  'کلہ' بھی پیش کیا گیا ۔ فوٹو : اسکرین گریب

ڈیرن سیمی، ہاشم آملہ اور کھلاڑیوں کو روایتی 'کلہ' بھی پیش کیا گیا ۔ فوٹو : اسکرین گریب

 کراچی: پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی جانب سے ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ کے اعزاز میں لاہور میں عشائیہ دیا گیا جس میں ڈیرن سیمی نے تکے اور کباب بناکر باربی کیو پارٹی کو یادگار بنا دیا۔

عشائیہ میں پشاورزلمی کے کوچ ڈیرن سیمی، مینٹور ہاشم آملہ، کپتان وہاب ریاض اور کامران اکمل شریک ہوئے۔ مہمانوں کی دم پخت، افغانی بوٹی، تکوں اور کباب سے تواضع کی گئی۔  ڈیرن سیمی، ہاشم آملہ اور کھلاڑیوں کو روایتی  ‘کلہ’ بھی پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان پر لیگ 6 ملتوی ہونے کے بعد ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ نجی طور پر پاکستان میں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔