سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت؛ پی ٹی آئی رکن اسمبلی سے ثبوت طلب

احتشام بشیر  اتوار 7 مارچ 2021
عبدالسلام نے کہا تھا کہ ان سے ووٹ کی خریداری کے لیے رابطے کیے جارہے ہیں فوٹو: فائل

عبدالسلام نے کہا تھا کہ ان سے ووٹ کی خریداری کے لیے رابطے کیے جارہے ہیں فوٹو: فائل

 پشاور: الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتکابات میں ارکان کے ووٹوں کی خرید و فروخت کے الزام پر خیبرپختونخوا سے حکومتی رکن عبدالسلام سے ثبوت مانگ لیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینٹ الیکشن میں مبینہ خریدو فروخت کی اطلاعات کا نوٹس لے لیا، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا سے حکومتی رکن عبدالسلام سے ثؓوت مانگ لیے ہیں۔

سینیٹ الیکشن کے دوران خیبرپختونخوا سے حکومتی رکن عبدالسلام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ان سے ووٹ کی خریداری کے لیے رابطے کیے جارہے ہیں اور ان کے پاس ثبوت موجود ہیں جس پر الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا سے رکن اسمبلی عبدالسلام سے ثبوت مانگ لیے ہیں۔

عبدالسلام کے مطابق انھیں الیکشن کمیشن کی جانب سے واٹس ایپ کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ ان کے پاس سینیٹ الیکشن کے دوران ووٹوں کی خرید و فروخت کے حوالے سے جو ثبوت ہیں وہ فراہم کیے جائیں، میرے پاس واٹس ایپ کی چیٹ کا ریکارڈ موجود ہے اور ثبوت الیکشن کمیشن کو فراہم کردیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔