ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا آبائی علاقے پہنچنے پر بھرپور استقبال

ویب ڈیسک  پير 8 مارچ 2021
شاہنواز دھانی نے پشاور زلمی کیخلاف اپنے ڈیبیو میچ میں ہی سب کی توجہ حاصل کرلی تھی

شاہنواز دھانی نے پشاور زلمی کیخلاف اپنے ڈیبیو میچ میں ہی سب کی توجہ حاصل کرلی تھی

 کراچی: پی ایس ایل 6 ملتوی ہونے کے بعد ملتان سلطانز کے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کے لاڑکانہ پہنچنے پر علاقہ مکین نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن غیرمعینہ مدت کےلیے ملتوی کردیا تھا تاہم اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ لیگ کے بقیہ میچز مئی یا نومبر میں کروائے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پی ایس ایل 6 سے اپنے ٹی ٹوئنٹی کریئر کا آغاز کرنے والے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے ملتان سلطانز کی نمائندگی کرتے ہوئے 4 میچوں میں 9 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا لیکن انہوں نے اپنے ڈیبیو میچ میں ہی پشاور زلمی کے خلاف دو اہم وکٹیں حاصل کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی تھی۔

https://twitter.com/SarfarazA_54/status/1368646518840901634

شاہنواز دھانی نے اپنے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف 2، تیسرے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف بھی 2 اور آخری میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 3 وکٹیں حاصل کرکے خوب داد سمیٹی۔ اس کے علاوہ وہ اپنے منفرد جشن کی وجہ سے بھی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتے رہے۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1367141056660312071

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کرنے والے سرفراز احمد نے سوشل میڈی پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی ایس ایل کے ملتوی ہونے پر شاہنواز دھانی جب اپنے آبائی علاقے لاڑکانہ پہنچے تو عوام کی جانب سے جشن منایا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے بھرپور استقبال کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔