اسمبلی میں جا کر بھی تھیٹرمیں کام جاری رکھوں گی اداکارہ گل رعنا

اگر مجھے سیاسی ذمہ داریاں مل گئیں تو میں اداکاری کو خیرباد کہہ دوں گی، اداکارہ گل رعنا  


ویب ڈیسک March 10, 2021
میں 2018 کا الیکشن بھی لڑھ چکی ہوں، اداکارہ گل رانا۔ فوٹو : انسٹاگرام

ڈراموں کی اداکارہ اور پروڈیوسر گل رعنا کا کہنا ہے کہ اداکاری اپنی جگہ میرا اصل مقصد اسمبلی تک رسائی ہے۔

ایک ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں گل رعنا کا کہنا تھا کہ اداکار باقاعدہ سوچ کر نہیں بنی تھی بلکہ وقت نے بنا دیا کیوں کہ میں تو بطور پروڈیوسر ڈراموں میں کام کرتی تھی لیکن اداکارہ و پروڈیوسر محمد احمد نے اصرار کرکے مجھے اداکارنے کرنے پر مجبور کیا اور قسمت کا کرنا یہ ہوا کہ اداکاری ہی کرتی رہی۔

گل رانا نے کہا کہ سیاست میں میرے آنے کا واقعہ کچھ اس طرح ہوا کہ ایک روز مجھے قیصر نظامانی کی کال موصول ہوئی، انہوں نے بتایا کہ کلچرل ونگ ٹیم کی تشکیل نو ہو رہی ہے، کیا اس میں نام دے دوں جس پر میں نے فوری پر طور پر رضامندی ظاہر کردی۔ جس کے بعد سیاسی سفر شروع ہوا تو ہم آگے بڑھتے گئے۔

میرا تعلق سیاست سے ہے تو مزید سفر بھی اسی جانب جاری رہے گا میں 2018 کا الیکشن بھی لڑ چکی ہوں۔ اداکاری اپنی جگہ لیکن میرا اصل مقصد اسمبلی ہی ہے۔ اور اگر مجھے سیاسی ذمہ داریاں مل گئیں تو میں اداکاری کو خیرباد کہہ دوں گی۔

[instagram-post url="
"]

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انسان کو ہمیشہ ایک وقت میں ایک ہی کام کرنا چاہیے اور اگر میں اسمبلی میں جانے لگی تو پھر اداکاری کرنا مشکل ہوگا لیکن میں تھیٹر پھر بھی کروں گی کیوں کہ مجھے تھیٹر کرنا بہت پسند ہیں۔

واضح رہے کہ چیخ، سرخ چاندنی، پیار کے صدقے، فریاد، رقص بسمل، ڈنک جیسے سپرہٹ ڈراموں میں اداکاری کرنے والی گل رعنا نے چند سال قبل پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلال زرداری کے ساتھ بھی تصویر شیئر کی تھی۔