پی ڈی ایم نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے کاغذات نامزدگی وصول کرلئے

یوسف رضا گیلانی کے کاغذات شیری رحمان اور ڈپٹی چئیرمین سینٹ کے کاغذات مولانا عبدالغفور حیدری نے خود وصول کئے


ویب ڈیسک March 11, 2021
یوسف رضا گیلانی نے سینٹ ممبرز کاکارڈ حاصل کر لیا۔ فوٹو:ایکسپریس

اپوزیشن جماعتوں نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی وصول کرلئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے سیکرٹری سینٹ قاسم صمد خان سے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے لئے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نیا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی یا یوسف گیلانی؟ فیصلہ کل

پیپلزپارٹی کے یوسف رضا گیلانی کی جگہ ان کے کاغذات شیری رحمان نے وصول کیے، جب کہ ڈپٹی چئیرمین سینٹ کے نامزد امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے اپنے کاغذات خود وصول کئے۔ اس موقع پر مولانا عطاء الرحمان، فاروق ایچ نائیک اور سعید غنی بھی موجود تھے۔ دوسری جانب یوسف رضا گیلانی نے سینٹ ممبرز کا کارڈ بھی حاصل کر لیا۔