ٹیم سے ڈراپ کیے جانے پر یاسر شاہ سلیکشن کمیٹی سے خفا

میڈیا سے معلوم ہوا کہ فٹنس کو بنیاد بناکر باہر کیا گیا ہے، یاسر شاہ


Sports Reporter March 12, 2021
میڈیا سے معلوم ہوا کہ فٹنس کو بنیاد بناکر باہر کیا گیا ہے، یاسر شاہ

زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں لیگ اسپنر یاسر شاہ کی انجری کو جواز بناکر انہیں ڈراپ کیا گیا تاہم یاسر شاہ سلیکشن کمیٹی کے اس رویے پر کافی حفا ہیں۔

یاسر شاہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں معمولی انجری ہوئی تھی لیکن اس کے باوجود انہیں دوسرا ٹیسٹ کھلایا گیا، سیریز مکمل ہونے پر یاسر شاہ کو دو ہفتوں کے ریسٹ کے بعد ری ہیب کی ہدایت کی گئی تھی۔

لیگ اسپنر کے قریبی دوستوں کا موقف ہے کہ یاسر شاہ اب خود کو فٹ محسوس کررہے ہیں اور وہ انجری سے بھی نجات پاچکے ہیں۔ ان کی فائنل ایم آر آئی رپورٹس ایک دو دن میں آنا باقی ہیں لیکن ٹیم کا اعلان کرکے انہیں باہر کردیا گیا اور یہ فیصلہ کرنے سے پہلے یاسر شاہ سے کسی نے بات کرکے اعتماد میں لینا بھی گوارہ نہیں کیا۔

دوسری جانب لیگ اسپنر اس رویے پر خاصے خفا ہیں اور ان کا موقف ہے کہ اگر مجھے اس سیریز میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ پہلے سے ہی کر لیا تھا تو کم از کم بات تو ضرور کرنی چاہیے تھی، میڈیا سے معلوم ہوا کہ فٹنس کو بنیاد بناکر باہر کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں