ہم جنس پرستی گناہ ہے جس کی حمایت نہیں کرسکتے پوپ فرانسس

شادی کے بغیر کسی رشتے کو جس میں جنسی عمل شامل ہو کبھی بھی جائز تصور نہیں کیا جاسکتا، ویٹکن سٹی


ویب ڈیسک March 16, 2021
شادی کے بغیر کسی رشتے کو جس میں جنسی عمل شامل ہو رحمت سے نوازنا جائز نہیں، ویٹکن سٹی

ویٹیکن سٹی کا کہنا ہے کہ ہم جنس پرستی گناہ ہے جس کی حمایت نہیں کرسکتے۔

عیسائیوں کے مقدس ترین مقام ویٹیکن سٹی نے عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ کیتھولک چرچ کبھی بھی نہ تو ہم جنس پرست افراد کے ساتھ رہنے کی اجازت دے سکتا اور نہ ہی اس کو قانونی تسلیم کرسکتا ہے کیوں کہ ہم جنس پرستی گناہ ہے جس کی کبھی حمایت نہیں کی جاسکتی، خدا کبھی بھی ایسے گناہ کو معاف نہیں کرسکتا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ہم جنس پرستی گناہ ہے لیکن اس جانب رجحان رکھنا نہیں، پوپ فرانسس

ویٹیکن سٹی نے بیان میں مزید کہا کہ شادی کے بغیر کسی رشتے کو جس میں جنسی عمل شامل ہو کبھی بھی جائز تصور نہیں کیا جاسکتا، ہم جنس پرست افراد کے لیے انفرادی حیثیت میں یقینی طور پر دعا کی جاسکتی ہے اگر وہ چرچ کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزاریں تاہم ہم جنس پرست افراد کے ایک ساتھ رہنے کے لیے دعا کرنے کا مقصد یہ ہے کہ کیتھولک چرچ ایسے عمل کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، ایک ایسا طرز زندگی جو خدا کے بتائے گئے اصولوں سے ہٹ کر ہو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پوپ فرانسس نے پادریوں کے بچوں سے زیادتی کے واقعات پرمعافی مانگ لی

واضح رہے کہ گزشتہ سال پوپ فرانسس نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہم جنس پرست افراد خدا کے بچے ہیں لہذا انہیں بھی خاندان میں ایک ساتھ رہنے کا حق حاصل ہے، انہیں خاندان سے باہر نہیں پھینکا نہیں چاہیے بلکہ ہمیں ان کے ساتھ رہنے کے لیے قانون بنانا ہوگا جس میں یہ قانونی طور پر ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔