غیرت کے نام پر بہن بہنوئی کے قاتل دو بھائیوں کو سزائے موت کا حکم

ویب ڈیسک  جمعرات 18 مارچ 2021
مقتولہ 18 سالہ سدرہ نے جنید سے پسند کی شادی کی تھی

مقتولہ 18 سالہ سدرہ نے جنید سے پسند کی شادی کی تھی

راولپنڈی میں عدالت نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملزمان کو سزائے موت کی سزا سنا دی۔ غیرت کے نام پر قتل کا جرم ثابت ہونے پر طاہر خان اور خالد خان کو سزائے موت ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ 18 سالہ سدرہ نے جنید سے پسند کی شادی کی تھی۔ سدرہ کے دو بھائیوں نے اپنی بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا تھا۔

جنید کی ماں کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ پولیس کی بہترین تفتیش سے مقدمہ منطقی انجام تک پہنچا۔ پولیس نے مقدمہ میں صلح کے امکان کو ختم کرنے کے لیے دفعہ 311 لگائی تھی کیونکہ غیرت پر قتل کے مقدمات میں زیادہ تر صلح ہوجاتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔