- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
منال خان کی منگیتر احسن کیساتھ سوئمنگ کرتے ہوئے وائرل ویڈیو پر تنقید
کراچی: اداکارہ منال خان کی ان کے منگیتر احسن محسن اکرام کے ساتھ سوئمنگ (تیراکی) کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کی وجہ سے ایک بار پھر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اداکارہ منال خان پاکستان کی دوسری میرا بنتی جارہی ہیں کیونکہ آئے روز وہ کسی نہ کسی تنازع کا شکار ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منال خان پر فوٹو شوٹ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شدید تنقید
ڈراما سیریل ’’جلن‘‘ کے بعد تو ایسا لگتا ہے تنازعات نے منال خان کا دامن ہی پکڑ لیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل ان کی ایک فوٹوشوٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ سیٹ پر انتہائی نازیبا انداز میں لیٹی ہوئی تھیں۔ اس کے بعد ان کی بوائے فرینڈ احسن محسن اکرام (جو اب منگیتربن گئے ہیں) کے ساتھ کئی تصاویر سامنے آئی تھیں جن پر لوگوں نے شدید تنقیدکی تھی۔
چند روز قبل منال خان کو اداکار احسن خان کے شو میں مغربی طرز کا لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اب ان کی احسن محسن اکرام کے ساتھ سوئمنگ پول میں تیراکی کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
گزشتہ روز احسن محسن اکرام نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اور منال خان سوئمنگ پول میں تیراکی کررہے ہیں۔ اور یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے جنگل کی آگ طرح پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تنقیدی تبصروں سے بچنے کے لیے احسن محسن نے کمنٹ بند کردئیے لیکن مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لوگ اس ویڈیو پر اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔
لوگ شادی سے پہلے ہی منال خان اور احسن محسن اکرام کے درمیان اتنی زیادہ نزدیکیوں پر اعتراض کرتے ہوئے دونوں بہنوں ایمن اور منال کا موازنہ کررہے ہیں اور لوگوں کا کہنا ہے کہ منال خان بہت ولگر ہوتی جارہی ہیں جب کہ ایمن اپنی بہن سے بہت مختلف ہے۔
بہت سے لوگوں نے اس ویڈو پر تنقید کرتے ہوئے کہا یہی رہ گیا تھا دیکھنے کے لیے جب کہ کچھ لوگوں نے طنز کرتے ہوئے کہا یہ ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔