اسفند یار ولی نے کورونا کو شکست دیدی

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ میں 14 مارچ کو کورونا کی تصدیق ہوئی تھی


ویب ڈیسک March 21, 2021
اے این پی کے سربراہ کا 14 مارچ کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، فوٹو : فائل

عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی کورونا سے صحت یاب ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ ہفتے کورونا میں مبتلا ہونے والے عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی نے مہلک بیماری کو شکست دیدی ہے اور اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور اسفند یار ولی خان کے بیٹے ایمل ولی خان نے اپنے والد کی صحت کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ ایک ہفتے بعد دوبارہ کرایا گیا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ پارٹی سربراہ اسفند یار ولی نے بیماری کے دوران نیک تمناؤں کا اظہار اور دعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ 14 مارچ کو اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا تھا جب کہ پارٹی کی تمام تقاریب کو ملتوی کردیا گیا تھا۔