ڈینیئل پرل قتل کیس میں بری ہونے والے عمر شیخ کو لاہور منتقل کردیا گیا

عمر شیخ کو چوہنگ سی ٹی ڈی کے سیل میں منتقل کیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک March 22, 2021
عمر شیخ کو چوہنگ سی ٹی ڈی کے سیل میں منتقل کیا گیا ہے۔

امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کیس میں بری ہونے والے ملزم احمد عمر شیخ کو لاہور منتقل کر دیا گیا۔

سیکورٹی خدشات کے پیش نظر عمر شیخ کو سندھ پولیس نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے حوالے کیا۔ عمر شیخ کو چوہنگ سی ٹی ڈی کے سیل میں منتقل کیا گیا ہے۔

عمر شیخ پر امریکی جریدے کے صحافی ڈینیئل پرل کو اغوا کے بعد قتل کرنے کا الزام تھا لیکن جنوری 2021ء میں اعلی عدالت نے عمر شیخ اور انکے تین ساتھیوں کو بری کرنے کے احکامات دیئے تھے۔

حکومت کی جانب سے ایک بار پھر اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی بنا پر پاکستانی نژاد برطانوی شہری احمد عمر شیخ کو تاحال قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں رکھا ہوا ہے۔

سندھ میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر احمد عمر شیخ کو لاہور منتقل کیا گیا ہے۔