ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان جنیوامذاکرات آج شروع ہونگے

مغرب کی سربراہی کیتھرین ایشٹن، ایران کی نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نمائندگی کرینگے


APP January 09, 2014
جنیوا جوہری معاہدے پر عملدرآمد کے سلسلے میں متعدد نکات پر بات چیت کی جائے گی

ایران اور 6عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج (جمعرات کو) جنیوا میں شروع ہو گا ۔

جس میں جوہری معاہدے پر عملدرآمد کے سلسلے میں متعدد نکات پر بات چیت کی جائے گی۔ایرانی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے ایران اور 6بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ماہرین شرکت کریں گے۔ ایران کی جانب سے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی جبکہ مغربی قوتوں کے وفود کی سربراہی کیتھرین ایشٹن کریں گی۔ جنیوا میں ہونے والی ملاقات میں ''جنیوا جوہری معاہدے'' پر عملدرآمد کیلیے سیاسی نکات پر بھی بات چیت ہو گی۔



میڈیا کے مطابق ایرانی ایٹمی پروگرام تنازع کو حل کرنے کیلیے جو معاہدہ طے پایا تھا اس پر 20جنوری 2014 سے عملدرآمد شروع ہوگا۔ ایران نے معاہدے کے مطابق اس دوران نئی جوہری تنصیبات قائم نہیں کیں۔ مغرب نے بھی نئی پابندیاں عائد نہیں کیں۔