نائجیریا سے آنے والے دو مسافروں سے 5 کروڑ روپے مالیت کی کوکین برآمد

2 کلو400 گرام وزن کے حامل کوکین مسافروں کے پیٹ میں موجود کیپسولز میں تھی، ڈپٹی کلکٹر کسٹمز


ویب ڈیسک March 24, 2021
2 کلو400 گرام وزن کے حامل کوکین مسافروں کے پیٹ میں موجود کیپسولز میں تھی، ڈپٹی کلکٹر کسٹمز۔ فوٹو:فائل

نائیجیریا سے آنے والے 2 مسافروں کے پیٹ سے کوکین سے بھرے کیپسولوں کی بڑی مقدار برآمد ہوئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نائیجیریا سے آنے والی کوکین کی بڑی مقدار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی اور کسٹم حکام نے 2 نائجیرین مسافروں کے پیٹ سے کوکین سے بھرے کیپسولوں کی بڑی مقدار برآمد کرلی ہے۔

ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انعام وزیر نے بتایا کہ دونوں مسافر نائجیریا سے براستہ قطر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچے تھے، دونوں مسافروں کے پیٹ سے کوکین کے بھرے کیپسول بر آمد ہوئے، برآمد شدہ 2 کلو400 گرام وزن کے حامل کوکین کی مالیت 5 کروڑ روپے ہے۔