بھارت میں مسلم نوجوان پرتشدد اورزبردستی ’پاکستان مردہ باد‘ کا نعرہ لگوانے کی ویڈیووائرل

پولیس کی جانب سے پاکستان مخالف نعرے لگوانے اور تشدد کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے


ویب ڈیسک March 25, 2021
اجے گواسوامی گذشتہ برس دہلی میں ہونے والے مسلم کش فسادات سے حوالے سے جیل کاٹ چکے ہیں فوٹو: اسکرین شاٹ

بھارت میں مسلم نوجوان پرتشدد سمیت زبردستی 'پاکستان مردہ باد اورہندوستان زندہ آباد' کا نعرہ لگوانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارت کے دارالحکومت دہلی کے علاقے کھجوری خاص میں پیش آئے واقعے کی ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص زبردستی مسلم نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے اورساتھ ساتھ کہہ رہا ہے کہ وہ پاکستان مردہ باد اورہندوستان زندہ آباد کا نعرہ لگائے۔

وڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ اجے گوسوامی مسلم نوجوان پرتشدد کررہا ہے اور اسے بار بار پاکستان مخالف نعرے لگانے کا کہہ رہا ہے جب کہ مسلم نوجوان اس سے پناہ مانگ رہا ہے۔

پولیس کی جانب سے تشدد کرنے والے شخص اجے گوسوامی کو گرفتارکرلیا گیا ہے جب کہ واقعہ کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے تاہم پولیس کی جانب سے متاثرہ شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔



پولیس کے مطابق اجے گواسوامی گذشتہ برس دہلی میں ہونے والے مسلم کش فسادات سے حوالے سے جیل کاٹ چکے ہیں اور چند روزقبل ہی وہ ضمانت پررہا ہوا ہے۔

https://twitter.com/saurabh3vedi/status/1374697418059489286

واضح رہے کہ دہلی میں پولیس اور حکومتی سرپرستی میں انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے مسلم کش فسادات میں گزشتہ برس درجنوں افراد مارے گئے تھے۔