مکڑیوں کی بہتات نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میچ خطرے میں ڈال دیا

نہ صرف بڑی مکڑیاں نظر آرہی ہیں بلکہ ان کا لاروا بھی بڑی تعداد میں گھاس کی جڑوں میں موجود ہے، رپورٹ


Sports Reporter March 27, 2021
نہ صرف بڑی مکڑیاں نظر آرہی ہیں بلکہ ان کا لاروا بھی بڑی تعداد میں گھاس کی جڑوں میں موجود ہے، رپورٹ۔ فوٹو : انٹرنیٹ

TOKYO: مکڑیوں کی بہتات نے انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ کا میچ خطرے میں ڈال دیا۔

افتتاحی روز سسیکس اور لیسٹر شائر کی ٹیموں کو اولڈ ٹریفورڈ میں مقابل ہونا ہے مگر میدان کی صورتحال اس قابل نہیں لگ رہی کہ میچ ہوسکے۔

ایک رپورٹ کے مطابق نہ صرف بڑی مکڑیاں نظر آرہی ہیں بلکہ ان کا لاروا بھی بڑی تعداد میں گھاس کی جڑوں میں موجود ہے، ان حالات میں کوئی خطرہ مول لینے کے بجائے میچ کسی اور وینیو پر منتقل کرنے پر بھی غور ہونے لگا،مگر اس سے پہلے یہ جائزہ لیا جا رہا ہے کہ گراؤنڈ کو کلیئر کرنے کیلیے کیا تدبیر ہوسکتی ہے۔

مقبول خبریں