میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرے پر پولیس فائرنگ سے 105 افراد ہلاک

یکم فروری کو ملکی اقتدار پر فوجی قبضے کے بعد سے پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونے والے مظاہرین کی تعداد 415 سے تجاوز کرگئی


ویب ڈیسک March 27, 2021
فوجی بغاوت کے خلاف ملک گیر مظاہروں پر فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی، فوٹو : فائل

PESHAWAR: میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف ہونے والے مظاہرے پر پولیس کی براہ راست فائرنگ سے مزید 105 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف ینگون میں مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین پہلے سے گرفتار ساتھیوں سے یک جہتی کے لیے تھانے پہنچے تھے۔ پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

فوجی بغاوت کے خلاف قائم سیاسی جماعتوں کے ارکان اسمبلی کے اتحاد کے ترجمان ڈاکٹرز ساسا نے تھانے کے سامنے پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 ہونے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اس کی آزاد ذارئع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

یہ خبر پڑھیں : میانمارمیں فوج نےاقتدار پرقبضہ کرکے ایمرجنسی نافذ کردی، آنگ سان سوچی گرفتار

میانمار کی فوجی قیادت کی جانب سے مظاہرین کے سر اور پیٹھ پر گولی مارنے کی دھمکی کے باوجود فوجی بغاوت کے خلاف ملک گیر مظاہرے جاری ہیں اور مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 415 سے تجاوز کرگئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں پر فائرنگ سے 38 افراد ہلاک

واضح رہے کہ میانمار میں یکم فروری کو فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے حکمراں آنگ سان سوچی سمیت سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کرلیا تھا اور ایک سال کے لیے ایمرجنسی نافذ کرکے ملک میں نئے انتخابات کا وعدہ کیا تھا۔

مقبول خبریں