- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
فیس بک نے وینزویلا کے صدر سمیت ایک ارب سے زائد اکاؤنٹس بند کردیئے
سان فرانسسكو: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے کورونا وائرس سے متعلق گمراہ کن معلومات پھیلانے پر وینزویلا کے صدر نکولس مارودو کے آفیشل صفحے سمیت ایک ارب 3 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس اور پیجز بند یا منجمد کردیئے۔
فیس بک انتظامیہ کی جانب sے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس اور اس کی ویکسین سے متعلق گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات اُٹھائے ہیں جن کے تحت گزشتہ تین ماہ میں ایک ارب 3 کروڑ اکاؤنٹس بند یا منجمد کردیئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز وینزویلا کے صدر نکولس مادور کے آفیشل پیج کو منجمد کردیا گیا جس سے کورونا ویکسین سے متعلق گمراہ کن معلومات شیئر کی گئی تھیں۔ پیج پر کورونا کے علاج کے لیے ایک دیسی اور جادوئی طریقہ بتایا گیا تھا۔ یہ ایک ہومیو پیتھک دوا سے متعلق ویڈیو تھی جسے فوری طور پر ہٹا دیا گیا تھا۔
فیس بک نے اپنے بیان میں اقرار کیا کہ کورونا سے متعلق گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اکاؤنٹس بند اور مواد ہٹانے کا سلسلہ گزشتہ برس کے وسط سے جاری ہے۔ 3 ماہ میں ایک ارب تین کروڑ اکاؤنٹس بند کرنے کے علاوہ ماہرین صحت کی نشاندہی پر کورونا ویکیسن کے خلاف غلط معلومات پر مبنی ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد مواد کو بھی ہٹایا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔