ہیلی کاپٹر حادثے میں چیک جمہویہ کے امیر ترین شخص سمیت 5 افراد ہلاک

چیک جمہوریہ کے امیر ترین شخص پیٹر کیلنر ’’ہیلی اسکیئنگ‘‘ کے لیے الاسکا گئے تھے


ویب ڈیسک March 29, 2021
ہیلی کاپٹر حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے، فوٹو: فائل

وسطی یورپ کا ملک چیک جمہوریہ میں ایک ہیلی کاپٹر برف سے ڈھکے پہاڑ پر گر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ایک شخص خوش قسمتی سے زندہ بچ گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق الاسکا کے گلیشیئر میں ہیلی اسکیئنگ کے دوران جمہوریہ چیک کے سب سے امیر آدمی 56 سالہ پیٹر کیلنر ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ ان کے ہمراہ 4 دیگر افراد بھی حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والوں سیاحتی ادارے ٹورڈریلو ماؤنٹین لاج کے دو گائیڈز گریگوری ہارمز اور شان میک ماننی، ایک مہمان بنجمن لاوروچیکس اور پائلٹ زچ رسل بھی شامل ہیں جب کہ ایک شخص کو ہیلی کاپٹر کے ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔

جمہوریہ چیک کے ارب پتی پیٹر کیلنر کی مجموعی مالیت 17.5 بلین ڈالر بتائی گئی ہے، وہ ہیلی اسکیئنگ کے دلدادہ تھے اور الاسکا کے گلیشیئر میں اسی مقصد کے لیے گئے تھے۔

صبح روانگی کے بعد کافی دیر تک ہیلی کاپٹر واپس نہیں آیا تو ریسکیو آپریشن کیا گیا تو گلیشیئر سے ملبہ مل گیا۔ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے، نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی۔