کوئی ان ہاؤس تبدیلی لانا چاہتا ہے تو لے آئے، وزیراعلیٰ پنجاب

ویب ڈیسک  منگل 30 مارچ 2021
 پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، عثمان بزدار۔ فوٹو ـ فائل

پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، عثمان بزدار۔ فوٹو ـ فائل

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا کوئی ان ہاؤس تبدیلی لانا چاہتا ہے تو لے آئے۔

چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے تاہم کوئی ان ہاؤس تبدیلی لانا چاہتا ہے تو لے آئے، جب عدم اعتماد آئے گی تو دیکھ لیں گے ڈرنے والے نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبے شروع کر رہے ہیں، رمضان پیکیج کے تحت 313 بازار لگائے جائیں گے، پنجاب کے ہر شہر اور ہر علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے ثمرات نظر آئیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔