اداکارہ کترینہ کیف بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

حال ہی میں مجھ سے ملنے والے لوگ بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروا لیں، کترینہ کیف


ویب ڈیسک April 06, 2021
حال ہی میں مجھ سے ملنے والے لوگ بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروا لیں، کترینہ کیف

بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔

کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں اس وقت بھارت سرِفہرست ہے جہاں اب کورونا کیسز کی تعداد یومیہ ایک لاکھ تک پہنچ چکی ہے اور عام لوگوں سمیت نامور بالی ووڈ اداکار وہدایت کار بھی اس وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف بھی اس کورونا وبا کا نشانہ بن گئی ہیں اس حوالے سے انہوں نے خود انسٹا گرام پر تصدیق کی۔

اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث میں نے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے فوری طور پر خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔



باربی ڈول نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق میں احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہی ہوں، ساتھ ہی میں یہ بھی درخواست کرنا چاہوں گی کہ جن لوگوں نے حال ہی میں مجھ سے ملاقاتیں کی ہیں وہ لوگ بھی جلد از جلد اپنا کورونا ٹیسٹ کروا لیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کورونا وائرس کا شکار اکشے کمار اسپتال منتقل

کترینہ کیف نے یہ بھی لکھا کہ مشکل کی اس مشکل گھڑی میں آپ لوگوں کے پیار اور حمایت پر میں بہت مشکور ہوں لیکن آپ لوگ بھی اپنی حفاظت کریں اور اور خود کو اس کورونا وائرس سے بچائیں۔