متنازع کمنٹس پرمعین علی کے والد بھی غصے سے پھٹ پڑے

مجھے تسلیمہ نسرین پر شدید غصہ ہے، جنھوں نے میرے بیٹے کے خلاف ایسا کمنٹ کیا، منیر علی


Sports Desk April 08, 2021
مجھے تسلیمہ نسرین پر شدید غصہ ہے، جنھوں نے میرے بیٹے کے خلاف ایسا کمنٹ کیا، منیر علی۔ فوٹو: فائل

متنازع رائٹر تسلیمہ نسرین کے اپنے بیٹے سے متعلق نامناسب کمنٹس پر انگلش آل راؤنڈر معین علی کے والد بھی غصے سے پھٹ پڑے۔

رائٹر تسلیمہ نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ معین علی اگر کرکٹ نہ کھیلتے تو شام میں داعش کو جوائن کرچکے ہوتے، ان کے اس کمنٹ کی انگلش کرکٹرز جوفرا آرچر اور ثاقب محمود نے بھی مذمت کی تھی، معین کے والد منیر علی نے کہا کہ مجھے تسلیمہ نسرین پر شدید غصہ ہے، جنھوں نے میرے بیٹے کے خلاف ایسا کمنٹ کیا، بعد میں وہ کہتی ہیں کہ صرف طنز کیا تھا، انھیں ڈکشنری دیکھنا چاہیے کہ طنز کہتے کس کو ہیں،اگر کبھی میرا ان سے سامنا ہوا تو ضرور کھری کھری سناؤں گا۔

یاد رہے کہ آئی پی ایل ٹیم چنئی سپر کنگز نے معین علی کی خدمات 7 کروڑ روپے میں حاصل کی ہیں۔

مقبول خبریں