- محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
- پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اموات 26 تک پہنچ گئیں
- عوامی ردعمل پر شکار پور سے کراچی بھیجے گئے پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری
- لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین شہری جاں بحق
- کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، سال 2024 میں اب تک 67 شہری قتل
- پانچواں ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
جنوبی افریقا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو بآسانی شکست دیکر سیریز برابر کردی
پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 141 رنز کا ہدف دیا جو میزبان ٹیم نے آسانی سے 14 اوور میں پورا کرلیا۔
جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر صرف 140 رنز ہی بناسکی۔ بابراعظم نصف سنچری بنانے والے واحد بلے باز تھے۔ میزبان ٹیم نے مطلوبہ ہدف آسانی سے 14 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈن مارکرم اور جانے من ملان نے اننگز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ ملان 15 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جس کے بعد وہان لوبے بیٹنگ کے لیے آئے اور 12 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر واپس پویلین لوٹ گئے۔
ایڈن مارکرم نے وکٹیں گرنے کے باوجود جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی اور اپنی نصف سنچری مکمل کی وہ 30 گیندوں پر 54 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ پائٹ وان بلجوئن 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے تاہم کپتان ہینرک کلاسن نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی وکٹ سنبھالی رکھی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔
کلاسن 36 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جب کہ جارج لنڈے نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور 20 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ قومی ٹیم کی جانب سے عثمان قادر نے 2، حسن علی اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کی جانب سے محمد رضوان کے ساتھ شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پچھلے میچ کے ہیرو پہلی ہی گیند پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے اور شرجیل خان کی اننگز بھی صرف 8 رنز تک محدود رہی۔
Innings Break!
Pakistan set South Africa a target of 141 runs.
Scorecard: https://t.co/IqiXlcixqG#SAvPAK | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/jo06Hum3Rc
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 12, 2021
کپتان بابراعظم اور محمد حفیظ نے تیسرے اوور کے لیے 58 رنز کی اہم شراکت قائم کی حفیظ 32 رنز بناکر جارج لنڈے کا تیسرے شکار بنے۔ حیدر علی ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ فہیم اشرف کی اننگز بھی 5 رنز تک محدود رہی۔
کپتان بابراعظم دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کے مناظر دیکھتے رہے۔ انہوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی اس دوران حسن علی نے مسلسل 2 گیندوں پر 2 چھکے لگاکر پاکستانی کیمپ میں کچھ امید قائم کی تاہم وہ تیسری گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ کپتان بابراعظم بھی 50 رنز بنانے کے بعد بولڈ ہوگئے۔ محمد نواز بھی صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے لیذاڈ ولیمز اور جارج لنڈے نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اوپنر فخر زمان کی جگہ شرجیل خان کو پلینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے، فخر زمان کی ٹانگ پر چھوٹی سے پھنسی نکل آئی ہے جس پر ٹیم انتظامیہ نے انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا جب کہ فاسٹ بولر حارث روف کو بھی ریسٹ کرایا گیا ہے ان کی جگہ محمد حسنین کو موقع دیا گیا ہے۔
واضح رہے پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کے سینئرز کی عدم موجودگی کے باوجود مشکل سے میچ ایک گیند قبل اپنے نام کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔