ترک صدراور خاتون اول کی عام شہری کے گھر پر افطارمیں شرکت

ترک صدر اور خاتون اول نے بچوں کو تحائف بھی دیے


ویب ڈیسک April 15, 2021
ترک صدر اور خاتون اول نے اہل خانہ سے چائے کی نشست پر تبادلہ خیال بھی کیا فوٹوٹویٹر

ترک صدر رجب طیب ایردوان اور ان کی اہلیہ خاتون اول امینہ ایردوان کی عام شہری کے گھر میں افطار کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

ترکی اردو نامی ٹویٹر ہینڈل پر ترک صدر اور ان کی اہلیہ کی چند تصاویر شیئر کی گئیں جن میں ان دونوں نے نہ صرف ایک عام شہری کے گھر پر افطار میں شرکت کی اور اہلخانہ کے ساتھ افطار کیا بلکہ اس موقع پر بچوں کو تحائف بھی دئیے۔



تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افطار کے موقع پر پھل اور کھجوروں سمیت سادہ اشیا موجود تھیں جن سے تقریباً ہر عام انسان افطاری کرتا ہے۔ ترک صدر اور ان کی اہلیہ نے بھی اہلخانہ کے ساتھ سادہ افطاری کی۔ افطار کے بعد ترک صدر اور خاتون اول نے اہلخانہ سے چائے کی نشست پر تبادلہ خیال بھی کیا۔