آؤٹ ہونے پربیٹ سے باؤنڈری کو ہٹ کرنے والے کوہلی کی سرزنش

کوہلی میدان سے باہر آتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پائے اور بیٹ سے باؤنڈری کو ہٹ کیا۔


Sports Desk April 16, 2021
آؤٹ ہونے والے کوہلی میدان سے باہر آتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پائے اور بیٹ سے باؤنڈری کو ہٹ کیا۔ فوٹو: فائل

آئی پی ایل میچ میں آؤٹ ہونے پر غصہ ظاہر کرنے کی وجہ سے رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی کو سرزنش کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

سن رائزرز حیدرآباد سے میچ کے دوران 33 رنز پر آؤٹ ہونے والے کوہلی میدان سے باہر آتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پائے اور بیٹ سے باؤنڈری کو ہٹ کیا، جس پر انھیں آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا۔

بعدازاں غلطی تسلیم کرنے کی وجہ سے باقاعدہ سماعت کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔

 

مقبول خبریں