وزیراعظم کے معائنے کیلئے ماہرین نفسیات کا پینل بنایا جائے احسن اقبال

عمران خان اس عہدے کے لیے ان فٹ ہیں، رہنما ن لیگ


ویب ڈیسک April 16, 2021
عمران خان اس عہدے کے لیے ان فٹ ہیں، رہنما ن لیگ

مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے مطالبہ کیا ہے کہ ماہرین نفسیات کا پینل تشکیل دے کر سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کا نفسیاتی معائنہ کیا جائے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال ایسی ہے کہ سوشل میڈیا بند کرنا پڑا، ایسے میں حکومت کی ترجیح جاتی امرا میں شریف خاندان کے گھر مسمار کرنا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے نفسیاتی معائنے کی ضرورت ہے ، وہ اس عہدے کے لیے ان فٹ ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور ماہرین نفسیات کا پینل تشکیل دیا جائے جو سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کا نفسیاتی معائنہ کرے کیونکہ ان کی انا، حسد اور نفسیاتی کیفیت ملک کو تباہ کررہی ہے۔

مقبول خبریں